الجزیرہ چینل کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں اقوام متحدہ کے ادارۂ خوراک و زراعت کے صدر دفتر سے ایک نوجوان نے غاصب اسرائیل کا جھنڈا اتار کر پھینک دیا۔
اطلاعات کے مطابق روم میں واقع اقوام متحدہ کے ادارۂ خوراک و زراعت کی بلڈنگ میں دیگر جھنڈوں کے ساتھ غاصب اسرائیل کا جھنڈا بھی لگا ہوا تھا اور بہت سارے لوگوں کی بھیڑ بھی جمع تھی۔ تبھی بھیڑ میں سے ایک نوجوان نکل کر آیا اور اس نے جلدی سے اسرائیل کا جھنڈا کھینچ کر پھاڑ دیا۔