سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے1161 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ریاض سے سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار707 ہوگئی۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں 15 کورونا کے مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہزار 471 ہوگئی۔
بھارت: کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی
وزارت صحت نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 1216 کورونا کے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ یوں سعودی عرب میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 860 ہوگئی ہے۔