ریاض ، 27 جولائی (ژنہوا) سعودی عرب میں اتوار کورونا وائرس کے 1968 نئے کیسز سامنے آئے جس سے یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 266941 ہو گئی ۔ وزارت صحت نے اس کی اطلاع دی ۔
یہاں مریضوں کے صحت یاب ہونے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 2541 نئے مریضوں کے اس وبا سے صحت یاب ہونے کے ساتھ اب تک 220323 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اس دوران گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 لوگوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی ہلاک شدگان کی تعداد 2733 ہوگئی۔ وزارت نے کورونا کے قہر سے بچنے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں۔