چھتیس گڑھ کے نکسل زدہ سکما ضلع میں سیکیورٹی فورسز نے ایک تصادم میں آٹھ نکسلیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس تصادم میں ڈی آر جی کے دو جوانوں کے بھی شہید ہونے کی خبر ہے۔
ملی معلومات کے مطابق، کسٹارام تھانہ علاقہ کے ساکلیر میں صبح تقریبا 8 بجے یہ تصادم شروع ہوا تھا جو ابھی بھی جاری ہے۔ جائے حادثہ سے ابھی بھی واضح جانکاری نکل کر سامنے نہیں آ رہی ہے۔
سکما کے ایس پی ابھیشیک مینا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال اس تصادم کو لے کر زیادہ معلومات نہیں آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ علاقے میں ابھی بھی فائرنگ جاری ہے۔