برن،27 فروری (اسپوتنک) سوئٹزرلینڈ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگائے جانے کے بعد کم از کم 16 افراد کی موت ہوگئی۔
طبی مصنوعات تیار کرنے والی ایجنسی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ ہمیں دوا کے منفی رد عمل کے 364 واقعات کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں ، جن میں سے 199 فائزر اور بایواینٹیک سے متعلق ہیں اور 154 کیسز موڈیرنا کی دوا سے متعلق ہیں۔ ایجنسی نے کہا ’’16 افراد کی مختلف وقتوں پر ویکسین لگائے جانے کے بعد موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی اوسط عمر 86 سال تھی اور ان میں سے بیشتر کی حالت پہلے سے ہی تشویشناک تھی‘‘۔
ایجنسی کا دعویٰ کیا ہے کہ اسٹڈی میں پایا گیا ہے کہ یہ افراد ویکسین کی وجہ سے نہیں مرے ہیں۔