شام میں صدارتی انتخابات کے سامنے آنے والے نتائج کے مطابق بشاراسد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حمدہ صباغ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد 95 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ لے کر صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوئے۔
شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مطابق صدارتی انتخابات میں کل 14 ملین 2 لاکھ 39 ہزار ووٹروں نے شرکت کی جس میں سے 13 ملین 5 لاکھ 40 ہزار 360 رائے دھندگان نے بشار اسد کے حق میں ووٹ دیا۔
صدارتی انتخابات میں شریک دوسرے 2 امیدواروں محمود مرعی اور عبدالله سلوم عبدالله نے بالترتیب 4 لاکھ 70 ہزار 276 اور2لاکھ 13 ہزار968 ووٹ حاصل کئے۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر حمدہ صباغ کے کہنے کے مطابق ووٹنگ کا ٹرن آوٹ 78 فیصد رہا۔