لکھنؤ:گورکھپو ر کے بابا راگھو داس میڈیکل کالج اور اسپتال میں آکسیجن کی مبینہ کمی سے بچوں کی اموات کے معاملے میں پولس نے کالج کے معطل پرنسپل راجیو کمار مشرا اور ان کی اہلیہ پورنما مشرا کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا ہے ۔
گورکھپور کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ سنکلپ پنکج نے بتایا کہ ان دونوں کو بچوں کی اموات کے معاملے میں پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے ۔
اس معاملے میں نو افراد کے خلاف انسداد بدعنوانی قانون کے تحت نامزد ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ دس اگست کو ہوئے حادثے میں بڑی تعداد میں بچوں کی موت ہوگئی تھی۔