پرتاپ گڑھ:اتر پردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی لال گنج ایس ایچ او نے طالب علم سمیت دو قتل کے الزام میں شاطر ملزم کو مع آلہ قتل گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی بسنت لال نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایس ایچ او کوتوالی لال گنج نے گزشتہ 23/ اکتوبر کو دن دہاڑے موضع پورے دوبان مزرع پورے ہری کشن میںشاطر جرائم یشہ سنیل گپتا کے گھر کے سامنے طالب علم ہردیو یادو کے ہوئے قتل کے الزام میں جہاں سنیل کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا عتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول کی اسکی ہمشیرہ سے آشنائی تھی جسکے سبب اس نے طمنچے سے گولی مار کر قتل کر دیا .
دوسرے قتل کے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس کے مامو گردھاری لال و ترلوکی ناتھ سے پیسے کو لے کر تنازع چل رہا تھا جس کے سبب اس کو جیل سے ضمانت پر دیوالی سے قبل رہا گرایا گیا . اس نے مزید بتایا کہ ماموں کے کہنے پر گزشتہ 19 اکتوبر کو موضع جسمیڑھا کے نزدیک ترلوکی ناتھ کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا. ملزم کی نشان دہی پر آلہ قتل و دو کارآمد کارتوس و ایک خالی کارتوس برآمد کیا گیا ہے .ملزم کے خلاف قتل .قاتلانہ حملہ و دیگر سنگین جرائم کے 26 مقدمات درج ہے . ملزم کے خلاف سنگین دفعات میں کیس درج کر جیل روانہ کیا گیا .