لکھنؤ 23؍جون 2023آج پریس کلب میں شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سید سیف عباس نقوی، مولانا مصطفی علی خاں ، مولانا مر زا واحد حسین ، مولانا نفیس اختر ، مولانا رہبر عسکری ودیگر علما نے اخبار نویسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ75 برس ہو گئے مسلمانوں کا ہر سیا سی جماعت نے استحصال کیا ہے ۔
الیکشن سے قبل بڑے بڑے وعدے کیے جاتے ہیں اور حکومت تشکیل پانے کے بعد تمام وعدوں کونظر انداز کیا جا تا ہے جیسا کہ ماضی میں سچر کمیٹی کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ۔
مسلمانوں کو تعلیمی اور اقتصادی طور پر کمزور کر نے کی ہمیشہ ہر حکومت نے کو شش کی ہے ۔ لیکن اب ہم کو بیدار ہونا پڑے گا جب ملک کے اندر 2 فیصد ،4 فیصد ،5 فیصد والی اقوام کو نمائندگی دی جا تی ہے تو شیعہ قوم جو اقلیت در اقلیت ہے اور مسلمانوں میں تقریباً 15 سے 20 فیصد ہیں یعنی 30 کروڑ مسلمانوں میں 5 سے 6کروڑشیعہ موجود ہیںاس کے بعد شیعوں کونمائندگی سے محروم رکھا جاتا ہے اسی وجہ سے شیعہ قوم ہر میدان میں پچھڑتی چلی جا رہی ہے جس کاثبوت کشمیر سے کنیا کماری تک کسی بھی صوبہ میں یا مرکز میں شیعہ نمائندگی موجود نہیں ہے ۔لہذا شیعہ قوم آبا دی کے تناسب سے اپنی حصہ داری کی مانگ کرتی ہے ۔
https://youtu.be/3ZFY0JD0vnU