منظم منصوبہ بندی کے باعث چین سے بھی جلدی کورونا وائرس پر قابو پانے والے ایشیائی ملک جنوبی کوریا نے 15 اپریل کو پہلے سے طے شدہ انتخابات کرا کر نئی تاریخ رقم کردی۔

کوریا میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم دیکھا جا رہا ہے اور وہاں پر 15 اپریل کی صبح تک 11 ہزار سے بھی کم افراد کورونا سے متاثر ہوئے تھے جب کہ وہاں اس سے 260 کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
جنوبی کوریا نے ایک ایسے وقت میں پہلے سے طہ شدہ پارلیمانی انتخابات کرائے جب کہ دنیا بھر کے کم از کم 45 ممالک یا ریاستوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے انتخابات کو ملتوی کردیا ہے۔









