کروشیا کے دارالحکومت زاگرب میں گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایرانی پہلوان بازی مار لے گئے۔
ارنا نیوز کے مطابق تین فروری کو کروشیا کے دارالحکومت زاگرب میں گریکو رومن کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوا جو گزشتہ روز تک جاری رہا۔
ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے مجموعی طور پر چار سونے، چار چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے حاصل کئے اور مقابلوں کے چیمپیئن قرار پائے۔
ایران کی ٹیم مجموعاً ایک سو پچانوے پوائنٹس کے ساتھ مقابلوں کی چیمپیئن قرار پائی جبکہ ہنگری اور آذربایجان کی ٹیمیں بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
ان مقابلوں میں ایران کی اٹھارہ رکنی ٹیم کشریک ہوئی اور مقابلے فری اسٹائل اور گریکو رومن دو کیٹیگری میں انجام پائے۔ اس سے قبل فری اسٹائل کشتی کے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔