ورلڈ کپ کے ایک اہم مقابلے میں ایک تماش بین فلسطینی پرچم کے کر میدان میں آ گیا جس کے بعد پورے گراونڈ میں فلسطین فلسطین کے نعرے لگنے لگے۔
قطر میں جاری ورلڈ کپ کے دوران ایک بار پھر فلسطین کی حمایت میں نعرے لگے۔
ان دنوں قطر میں فٹبال کے گراؤنڈز فلسطین اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے میدانوں میں بدل گئے ہیں۔
عالمی مقابلوں کے دوران تمام گراؤنڈز میں فلسطینی پرچم لہرائے جارہے ہیں اور شائقین کو فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح عالمی برادری کو بھی یہ پیغام جا رہا کہ مسئلہ فلسطین اب بھی عالم اسلام کا سرفہرست مسئلہ ہے۔