گورکھپور:13ستمبر(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو یہاں گورکھناتھ مندر احاطے میں لگے جنتا دربار میں 350سے زیادہ فریادیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کا تیقن دیا۔
وزیر اعلی نے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن یہاں گورکھناتھ مندر میں رویتی پوجا پاٹ کے بعد فریادیوں کے درمیان پہنچے اور 350سے زیادہ افراد کے مسائل کو سنا اور اس کے تصفیہ کے ضمن میں افسران کو ہدایات دیں۔
مسٹر یوگی نے گئو شالہ پہنچے کر گایوں کو گڑ چنا کھلایا ۔