پرتاپ گڑھ 6 اکتوبر (یو این آئی) لکھیم پور کھیری کے کسانوں کے قتل عام کے وقوعہ نے انگریزوں کے مظالم کی پالیسی کو پیچھے چھوڑ دیا ،پورے ملک و دنیا نے دیکھا کہ بی جے پی حکومت کے مرکزی وزیر کے بیٹے نے کس طرح کسانوں کو اپنی گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کر دیا ۔
یوگی حکومت نے صوبہ کو جنگل راج بنا دیا ہے ،جہاں کسان نوجوان کوئی بھی محفوظ نہیں ہے ۔
پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں لکھیم پور وقوعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔