اورنگ آباد 17 دسمبر (یو این آئی ) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کے 256 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔
جمعرات کو ایک طبی افسر نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران اس علاقے میں کورونا کے تین مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
مراٹھواڑہ کے تمام ضلعی صدر دفاتر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ، ضلع بیڑ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ،یہاں 38 نئے کیس آئے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 87 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی ، جالنا میں 15 نئے کیسز روشنی میں آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی ۔ لاتور میں 45 ، ناندیڑ میں 40 ، عثمان آباد میں 18 کیس ، پربھانی میں 9 اور ہنگولی میں چار نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔