میرٹھ، 28 جنوری (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ ریاست میں کورونا کی تیسری لہرپراگلے دس دنوں میں پوری طرح قابوپالیاجائے گا۔
لالہ لاجپت رائے میموریل میڈیکل کالج میں کووڈ وارڈ کا معائنہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یوگی نے تسلیم کیا کہ کورونا کی دوسری لہر میں آکسیجن کی کمی تھی۔
اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاست میں 551 آکسیجن پلانٹ لگائے گئے ہیں جن میں سے 29 پلانٹ صرف میرٹھ میں لگائے گئے ہیں۔