امریکا میں طیارے نے انجن میں خرابی کے باعث اسکول کے درجنوں طالبعلموں پر ایندھن گرادیا اور ہنگامی طور پر واپس لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گیا۔ فائر حکام نے ایندھن کو ویپر قرار دیا جس سے 56 بچوں اور بڑوں کو جلد اور پھیپڑوں میں معمولی جلن ہوئی تاہم کسی کو ہسپتال لے جانے کی نوبت نہیں اؔٓئی اور انہیں صرف پانی اور صابن نے متاثرہ جگہ دھونے کی ہدایت کی گئی۔
امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس سے شنگھائی جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی فلائٹ نمبر 89 کے پرواز کرنے کے چند منٹ بعد ہی اس کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی۔
پائلٹ کی ایئر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے مطابق پائلٹ نے کہا کہ ’ڈیلٹا89 دائیں انجن پر اسٹال جس سے جہاز بھاری ہوگیا ہے‘۔
@InternetTodayTV Hoping to see this on the next WWN : https://t.co/uwTPXfepzv
— Tunisian Eagle (@PeeBreakGMS) January 15, 2020