واشنگٹن ،30 مارچ ؛ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو دیکھتے ہوئے سماجی فاصلہ (سوشل ڈسٹنسنگ)کی ہدایات پر عمل کی درخواست کرتے ہوئے اس کی مدت 30 اپریل تک بڑھا دی ہے۔
وائٹ ہاو¿س میں اتوار کوکورونا وائرس ٹاسک فورس پریس کانفرنس میں مسٹر ٹرمپ نے کہا”ہم سماجی فاصلہ کی ہدایات کی مدت کو 30 اپریل تک بڑھا رہے ہے“۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو ہم اس منصوبہ کو حتمی شکل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تجاویز کو اپنا کر امریکہ میں کورونا وائرس سے اموات کو آنے والے دو ہفتوں میں کم کیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے ملک اس وبا سے یکم جون تک نکل آئے گا۔
امریکہ میں سماجی فاصلہ کی ہدایات کے تحت بغیر کسی ممکنہ سفر سے بچنے، 10 یا اس سے زیادہ لوگوں کے جلسوں پر روک ، اور بزرگوں کو گھر میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے مطابق، امریکہ میں اس وبا سے 2400 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 137000 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔