اٹاوہ: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی لوہیا( پی ایس پی ایل) کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس بھی پارٹی سے ان کا اتحاد ہوگا سال 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد اسی پارٹی کی حکومت بنے گی۔
پی ایس پی سربراہ آج یہاں اپنے انتخابی حلقے جسونت نگر میں یوم آزادی کے موقع پر لوہیا پیغام یاترا کا آغاز کرنے کے موقع پر بول رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جس پارٹی سے ان کی پارٹی کا اتحاد ہوگا اسی پارٹی کی سال 2022 کے اسمبلی انتخاب میں حکومت بنے گی۔