نئی دہلی، 27 جون (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں میں ترقی کے نئے مواقع مل رہے ہیں اور ہندوستان 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔
آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہاکہ “میری حکومت کی موثر کوششوں کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان کے نوجوان کھلاڑی عالمی پلیٹ فارمز پر ریکارڈ تعداد میں تمغے جیت رہے ہیں۔ پیرس اولمپکس بھی چند روز بعد شروع ہونے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ “ہمیں ہر اس کھلاڑی پر فخر ہے جس نے اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کی۔ میں اسے اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ان کامیابیوں کو مزید آگے لے جانے کے لیے ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن 2036 کے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی بھی تیاری کر رہی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا