لکھنؤ: ملک کے کئی علاقوں میں بے موسمی بارش نے فصلوں کو تباہ کر کے کسانوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ پہلے مانسون کے دوران بارشیں بہت کم ہوئیں اور اب ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں ہونے والی بے موسمی بارشیں فصلوں پر تباہی بن کر ٹوٹ رہی ہیں۔ اتر پردیش میں غیر موسمی بارش نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور ریاست کے 75 اضلاع میں سے تقریباً 67 اضلاع غیر موسمی بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔









