لکھنؤ: اگر آپ گائے کو گود لے کر اس کی پرورش میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو اب یہ مشکل نہیں ھوگا، کیونکہ اتر پردیش کی حکومت نے اسی طرح کا منصوبہ بنانا شروع کر دیا ہے ۔
لکھنؤ کے ‘ کانہا اپون’ میں فی الحال ابھی یہ اسکیم شروع کی گئی ہے ۔ اس کے تحت ایک گائے کو گود لینے کے لیے 1500 روپے ماہانہ یا 15 ہزار روپے سالانہ میونسپل کارپوریشن میں جمع کرنا ہوگا۔ میونسپل کارپوریشن نے گود لینے کے لئے بینک میں علیحدہ اکاؤنٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
یہ پیسہ اسی اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا۔میونسپل ذرائع نے بتایا کہ لوگوں نے گایوں کو گود لینے کے لیے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ’ کانہا اپون’ میں فی الحال تقریباً600 گائے ہیں۔ دریں اثنا، لکھنؤ کے رہنے والے رام دیو نے بتایا کہ انہوں نے ایک گائے کو گود لے لیا ہے ۔ پیسہ بھی جمع کر دیا ہے ۔ وہ تقریباً روزانہ گئوشالا جاتے ہیں اور گایوں کو لاڈ ،پیار کر کے واپس آ جاتے ہیں۔ انہوں نے بھی اس اسکیم میں لوگوں سے تعاون کی اپیل کی۔