لکھنؤ: بڑھتی مہنگائی کے دورمیںعوام کو راحت فراہم کرنے کے مقصد سے مفتی گنج میں جمعرات کو شاپنگ ما ل کی طرز پر روزمرہ کی ضرورتوں کے سامان کااسٹورایزی ڈے مارٹ کاافتتاح ہوا ۔مارٹ کا افتتاح مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری اور امام جمعہ مولانا سید کلب جوادنقوی نے فیتاکاٹ کرکیا۔
اس موقع پر مولانا صابر عمرانی نے تلاوت کلام پاک کی اور مولانا کلب جواد نقوی نے کاروبار میں اضافہ کی دعاکرائی۔اس موقع پر مولانا کلب جواد نے حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ روزی کے حصوںمیں سب سے زیادہ حصہ کاروبار میںہے۔کاروبارکے شعبہ میں نہ صرف کافی امکانات ہیںبلکہ کاروباری کئی دیگرلوگوں کو روزگاردینے کی حالت میں ہوتاہے۔
انہوں نے لوگوں سے تجارت کی طرف خصوصی توجہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ رسول اکرمؐ کی اہلیہ جناب خدیجہ اپنے وقت کی پہلی خاتون تاجرہونے کے ساتھ ہی علاقہ کی سب سے بڑی تاجر تھیں۔ مارٹ کے منیجراحمد مہدی نےبتایاکہ مارٹ میں روزمرہ کےاستعمال کی ضروری اشیا بازار سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔
مارٹ میں راشن، آئس کریم، بچوں کے سامان وغیرہ کی وسیع رینج ہے۔ اسٹور کے پرموٹر احسن مہدی راجن نے بتایاکہ پرانے لکھنؤ میںاس طرح کامارٹ کھولنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ لوگوںکو ان کی پسند کاسامان ان کی ضرورت کے مطابق فراہم کرانا ہے۔ گاہک یہاںاپنی ضرورت اور پسندکاسامان بازار سے کم قیمت پر حاصل کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر لکھنؤ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ارشد جعفری، شبیر احمد، شمیم احمد، علی احمد، محمد مہدی جان سمیت بڑی تعدادمیں علاقہ کے معزز افرادموجودتھے۔