پرتاپ گڑھ: اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ سٹی کوتوالی پولیس نے بدھ کو معاون رٹرنگ افسر کی شکایت پر بجرنگ دل لیڈر کے خلاف مذہبی جذبات بھڑکانے کے الزام میں سنگین دفعات میں کیس درج کیا ہے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق معاون رٹرنگ افسر نے شکایت درج کرائی ہے کہ بجرنگ دل لیڈر وجئے سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے موبائل فون سے مذہبی جذبات بھڑکانے والا پیغام پوسٹ کیا ہے ۔ شکایت پر وجئے سنگھ کے خلاف پی آر ایکٹ و آئی ٹی ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات میں کیس درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔