متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا میں ایک رکشا ڈرائیور کو محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے تین کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم جمع کرنے کا نوٹس ملا ہے۔
اس نوٹس سے پریشان امر کالونی باکل پور تھانہ ہائی وے باشندہ رکشا ڈرائیور پرتاپ سنگھ نے پولیس میں تحریر دی ہے لیکن ابھی اس کی رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے۔
ہائی وے تھانے کے تھانہ انچارج انج کمار نے کہا کہ ابھی پولیس رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے اور ابھی جانچ جاری ہے۔