جے پور،13 جولائی(یواین آئی)راجستھان میں سیاسی ہلچل کے درمیان وزیراعلی اشوک گہلوت کے حامی دو کانگریس لیڈروں کے گھر اور کاروباری اداروں پر انکم ٹیکس محکمے نے آج چھاپے مارنے کی کارروائی کی۔
ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس محکمے کی کارروائی کے دوران مرکزی ریزرو پولیس فورس کی مدد لی ہے۔
ان دونوں لیڈروں کے علاوہ ریاست میں 22 مقامات پر انکم ٹیکس چھاپے مارے گئے ۔یہ مانا جارہا ہے کہ آزاد رکن اسمبلی کی خرید فروخت کے خدشے کے پیش نظر چھاپے مارنے کی کارروائی کی گئی ہے۔