آگرہ/باغپت: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو کے قریبی کاروباریوں پر محکمہ انکم ٹیکس کا شکنجہ منگل کو بھی کستا نظر آیا۔
محکمہ نے دہلی این سی آر کے معروف بلڈر اجئے چودھری کے نوئیڈا کے علاوہ باغپت اور تین جوتا کاروباریوں کے آگرہ واقع ٹھکانوں پرچھاپے ماری کی کاروائی کو انجام دیا۔
موصول اطلاع کے مطابق محکمہ انکم ٹیکس کی آگرہ میں تین معروف جوتا کاروباریوں کے احاطوں پر چھاپے ماری کی۔