محکمہ انکم ٹیکس نے دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے ہییں، ذرائع کے مطابق ملازمین کے فون دفتر میں جمع کرا لئے گئے ہیں اور انہیں ایک کمرے میں بند رکھا گیا ہے
نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے منگل کی صبح دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے۔ اے بی پی نیوز نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم ابھی تک دفتر میں موجود ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملازمین کے فون بھی دفتر میں جمع کرائے گئے ہیں۔ دریں اثنا، دفاتر میں کسی کے بھی آنے جانے پر روک لگا دی گئی۔
ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملازمین کو بعد میں گھر بھیج دیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ بین الاقوامی ٹیکس چوری سے متعلق ہے اور محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم بی بی سی کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔
کانگریس کے جنرل سیکریٹری انچارج بی بی سی کے دفاتر پر انکم ٹیکس کے چھاپہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’یہاں ہم جے پی کی مانگ کر رہے ہیں اڈانی کے معاملہ میں اور وہاں حکومت بی بی سی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ وناش کالے وپریت بدھی (جب برا وقت آتا ہے تو عقل کام کرنا بند کر دیتی ہے)۔‘‘
Reports of Income Tax raid at BBC's Delhi office
Wow, really? How unexpected.
Meanwhile farsaan seva for Adani when he drops in for a chat with Chairman @SEBI_India office.
— Mahua Moitra (@MahuaMoitra) February 14, 2023