انکم ٹیکس ٹیم نے بدھ (23 اکتوبر) کو اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایم آئی بلڈر پر چھاپہ مارا۔ ذرائع کے مطابق آئی ٹی نے ریاست کے بڑے بلڈروں میں سے ایک ایم آئی گروپ کے قادر علی کے تقریباً 16 مقامات پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں۔ گومتی نگر میں گروپ کے مالک قادر علی کے دفتر سمیت 16 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔









