نئی دہلی، 14 مارچ ؛ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی مصنوعات کی فیس میں تین تین روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی حکومت نے پٹرول پر روڈ سیس ایک روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ یہاں جاری ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر خصوصی ایکسائز ڈیوٹی کو دو روپے سے بڑھا کر آٹھ روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر چار روپے فی لیٹر کر دیا گیا ہے۔