لکھنؤ: ایرالکھنؤمیڈیکل کالج میںکورونا مریضوں کی تعداداتوارکے روز مزید بڑھ گئی۔ شہرمیں کورونا انفیکشن بڑھنے کے بعداتوارکے روزایرامیڈیکل کالج میں ۱۶نئے مریضوںکو بھرتی کیا گیا جس کے بعد یہاںپر مریضوںکی مجموعی تعداد ۲۶۷ ہوگئی ۔ ان میں ۱۶ بچوںکےساتھ ۱۰۰ خواتین اور ۱۵۱ مر د شامل ہیں۔
ایرا میڈیکل کالج میںکورونامتاثر مریضوں کی بھرتی کاسلسلہ اتوار کےروز بھی جاری رہا اور ۱۶ نئے مریض بھرتی کرائے گئے۔ ان میں کئی سنگین امراض میں مبتلامریض ہیں۔ بھرتی مریضوںمیں بچوں سے لیکر معمر اشخاص تک شامل ہیں۔میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایم اے فریدی نے بتایاکہ اسپتال نے خصوصی تربیت یافتہ ڈاکٹر انفیکشن والے مریضوں کی دوسری بیماریوں کی جانچ کرا رہے ہیں تاکہ کورونا کے علاوہ دیگر امراض کا بھی پتہ لگاکر علاج کیا جاسکے۔
ڈاکٹر فریدی نے بتایاکہ بہتر طبی بندوبست کوپیش نظررکھتے ہوئےمحکمہ صحت نے دوسرے اضلاع سے کے جی ایم یو و پی جی آئی سے منتقل مریضوںکو بھی یہاں بھرتی کرایاہے۔ اسپتال میں کورونا متاثر مریضوں میں دیگر امراض کی جانچ اور اس کا علاج بھی کیا جارہاہے۔ کئی مریضوںمیں پیلیا اور دیگر بیماریوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے ۔
اسپتال کے تجربہ کار اور تربیت یافتہ ڈاکٹروںکی ٹیم مریضوں کے علاج اور کونسلنگ میں مصروف ہے۔ غور طلب ہے کہ ایرا میڈیکل کالج نے کوروناکے مریضوںکے علاج کیلئے لیول ۳زمرہ کاکووڈ اسپتال بنایاہے جس میں آئیسولیشن، آئی سی یو اور وینٹی لیٹرجیسی تمام سہولیات بھی موجود ہیں۔