کورونا وائرس کے دوران پورے ملک میں 74 واں جشن آزادی دھوم دھام سے منایا جارہا ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں قومی پرچم لہرایا جارہا ہے۔ راجدھانی دہلی میں لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی پرچم لہرا کر ملک کو خطاب کیا۔ آئیے یوم آزادی کی کچھ خاص تصویریں دیکھتے ہیں۔
ال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ قومی پرچم لہرانے کے وقت دہلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی وزیر اعطم مودی کا ڈریس سب کے لئے توجہ کا مرکز بنا رہا۔
لال قلعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ لکھنو کی بیٹی میجر شویتا نے پرچم کشائی تقریب کی کمان سنبھالی۔ اس سے پہلے وہ روس میں وکٹری ڈے پر بھی ہندوستان کے تینوں افواج کے مارچ پاسٹ ٹیم کی قیادت کرچکی ہیں۔
لال قلعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ لکھنو کی بیٹی میجر شویتا نے پرچم کشائی تقریب کی کمان سنبھالی۔ اس سے پہلے وہ روس میں وکٹری ڈے پر بھی ہندوستان کے اسی کے ساتھ نریندر مودی لال قلعہ پر مسلسل ساتویں بار ترنگا لہرانے والے چوتھے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔
اس سے پہلے سات یا اس سے زیادہ بار لال قلعہ پر ترنگا لہرانے والے وزرائے اعظم میں جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی اور منموہن سنگھ شامل ہیں۔تینوں اعضا کی افواج کے مارچ پاسٹ ٹیم کی قیادت کرچکی ہیں۔
لال قلعہ پہنچنے پر لاہوری گیٹ کی طرف وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور محکم دفاع کے سکریٹری اجے کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کا استقبال کیا۔
اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو گارڈ آف آنر دے کر اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔