نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے صحت و خاندانی بہبود وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہفتہ کے روز 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر سبھی اہل وطن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد ہندوستان کی بنیاد میں بے شمار عظیم انسانوں کی قربانیاں موجود ہیں اور ملک ہمیشہ ان بہادروں کا مقروض رہے گا۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹویٹ کیا ’’تمام اہل وطن کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ کشمیر سے کنیاکماری تک ترنگا پرچم خوشی سے لہرا رہا ہے، آئیے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آزادی کے بہادروں کے خوابوں کو سچ کر کے خود انحصار ہندوستان کا عہد کریں‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ ماں بھارتی کو ماتحتی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کے لئے قربانی اور لگن کی ایک نئی داستان لکھنے والے سبھی مجاہد آزادی کو پرخلوص سلام۔ ہمارا ملک آزادی کے ان بہادروں نے کا ہمیشہ مقروض رہے گا‘‘۔