نئی دہلی، 15 اگست (یواین آءی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے یوم آزادی کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مجاہدین آزادی کو یاد کیا۔
ہفتہ کے روز یہاں جاری مسٹر نائیڈو نے ایک پیغام میں ’’ملک کی 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہماری آزادی کیلئے ہمارے حال کو بہتر بنانے والے انقلابیوں کو سلام ۔ان کی زندگی کی جدوجہد سے تحریک لیں ، ان کے خوابوں کا ہندوستان بنانا ہماری ذمہ داری ہے‘‘۔
انہوں نے عوام کو 74 ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یاد رہے کہ آزادی کی تحریک کے ماڈل پر عملدرآمد آئینی فریضہ ہے۔ ملک کے اتحاد ، سالمیت اور آتم نربھر(خود انحصاری) کےعہد کوثابت کریں۔
نائب صدر نے کہا ’’میں امید کرتا ہوں کہ آج کے دن تحریک آزادی کے بارے میں کچھ نا کچھ مطالعہ ضرور کریں اور ذاتی سطح پر کچھ کمیونٹی کا کام کریں‘‘۔