لکھنؤ: یوم آزادی کی تقریب کیلئے ضلع مجسٹریٹ نے منگل کو گائیڈ لائن جاری کردی۔ دس سال سے کم اور ۶۵ سال سے زیادہ کی عمر والے گھر پر ہی رہیں گے۔ یوم آزادی کی تقریب میں شامل نہیں ہوں گے۔ اہم چوراہوں پر حب الوطنی والے نغمہ بجیں گے۔ دکانوں پر ترنگا جھڈا لگایا جائے گا۔
سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ پربھات پھیری نکالی جائے گا۔ صبح ۸ بجے سبھی سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں سوشل ڈسٹینسنگ کے ساتھ پرچم کشائی پروگرام ہوگا۔ سبھی جگہوں پر کووڈ ہیلپ ڈیسک بنانا لازمی کیاگیا ہے۔ کھیل کودمقابلے اور دوڑ کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔
ڈی ایم نے کہا کہ اس سال کووڈ -۱۹ ؍ وبا سے بچائو کیلئے ماسک اور سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرتے ہوئے یوم آزادی سے متعلق پروگراموں کا انعقاد کیا جائے ۔ اس سے قومی تیوہار کے وقار کی اہمیت عوام تک پہنچے اور قومی یکجہتی کے جذبہ میں اضافہ ہو۔
یوم آزادی پر شہر کے ہر چوراہے پر حب الوطنی کے نغموں کو نشر کرائے جانے اور ہر دکان پر ترنگا پرچم لگائے جانے کا بندوبست کرایا جائے تاکہ عوام کو یوم آزادی کے وقار اور اہمیت کا علم ہو۔
ساتھ ہی ہدایت دی کہ شہر میں سٹی مجسٹریٹ ، متعلقہ ریجنل مجسٹریٹ ، حضرت گنج ، امین آباد و دیگر اہم بازاروں کے ویاپار منڈل کے عہدیداروں سے بات کرکے ہر دوکان ، ادارے میں جھنڈا لگائے جانے کے بندوبست کو یقینی کرائیں گے ۔
سبھی سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں ، گائوں سبھائوں ، بلاکوں ، تحصیلوں پر سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کراتے ہوئے پرچم کشائی کا پروگرام اور قومی نغمہ کا بندوبست یقینی کیا جائے گا۔ ساتھ ہی سبھی جگہوں پر کووڈ-۱۹ ہیلپ ڈیسک بنانا بھی لازمی ہوگا۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ یوم آزادی پر دوپہر تین بجے سے کرشچین ڈگری کالج گولہ گنج میں جمع ہوکر سہ پہر تین بجے سے مارچ پاسٹ کرشچین ڈگری کالج گولہ گنج میں جمع ہوکر نکالا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ شہید اسمارک پر حصہ لے رہے سکیورٹی فورسز کو شیرینی ، پینے کا پانی کا بندوبست گذشتہ سال کی طرح ایل ڈی اے کے ذریعہ کیا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے جلسہ میں فیصلہ کیا کہ سنیما ہال بند ہونے کے سب اس سال حب الوطنی پر مبنی فلموں کی نمائش نہیں کی جائے گی۔ شام پانچ بجے سے ساڑھے ۶ بجے کے درمیان گاندھی بھون میں شہیدوں کیلئے کل مذاہب دعائیہ جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ سبھی سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں ، تاریخی عمارتوں ، اداروں اور گائوں ، شہر ، بلاک کی عمارتوں پر سجاوٹ ہوگی۔