نئی دہلی، 30 مارچ (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ -19) سے اب تک 29 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ س متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1071 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 1071کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 49 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 29 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 100 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔
کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہکیسزسامنے آئے ہیں۔
کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں آٹھ، گجرات میں پانچ، کرناٹک میں تین، دہلی میں دو، جموں و کشمیر میں دو، مدھیہ پردیش میں دو اور کیرالہ، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی پوزیشن اس طرح ہے:
ریاست/ ہندوستانی شہری/ غیر ملکی شہری/ ٹھیک ہوئے/ اموات
آندھرا پردیش ……………………….. 19 ……………… ………. 0 ……………………… 1 ……….. ……….. 0
ایک اور ن …………… 9 ……………………….. 0. …………………….. 0 ………………… 0
بہار ……………………………….. 11 ………. …………….. 0 ………………………. 0 … ………………. 1