نئی دہلی، 16 اگست (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بہار، مہاراشٹر، پنجاب اور اتر پردیش میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس دوران اس عالمی وباء کی وجہ سے 28 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
وزارت صحت وخاندانی بہبود نے منگل کے روز کہا کہ صبح 7 بجے تک 208.31 کروڑ ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے آٹھ ہزار 813 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار 252 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ اس عرصے میں 15 ہزار 40 لوگوں کو کورونا وائرس سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ-19سے کل چار کروڑ 36 لاکھ 38 ہزار 844 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.56 فیصد ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 12 ہزار 129 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.4 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
اس دوران پنجاب میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 187 کے اضافے سے 14645 ہو گئی۔ ریاست میں اس بیماری سے 747101 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اور مزید چھ مریضوں کی موت کے بعد اس وبائی بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 17859 ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں، مزیضوں کی تعداد 46 بڑھ کر 12148 ہو گئی۔ ریاست میں اب تک 7913209 لوگ اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 148172 ہے ۔
کرناٹک میں 447 مریض کم ہو کر ان کی تعداد 10475 ہو گئی ہے۔ اور 1653 مریضوں کے کووڈ سے شفایاب ہونے کے ساتھ ہی اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3981825 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40189 پر قائم ہے۔
اس کے بعد کیرالہ میں 260 مریض کم ہو کر ان کی تعداد 8770 ہو گئی ہے۔ اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6658740 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 70644 پر قائم ہے۔
دہلی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 911 بڑھ کر 7519 ہو گئی ہے۔ یہاں اب تک 1951914 لوگ اس بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26389 ہو گئی ہے۔