نئی دہلی 04 اپریل (یواین آئی) ہندوستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملک میں انفیکشن کے 355 نئے معاملوں کی وجہ سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد 2902 ہوگئی ہے ، جبکہ چھ نئے مریضوں کی موت کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 68 ہوگئی ہے۔
ملک میں اب تک 184 افراد اس انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ، ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔