نئی دہلی ، 13 اکتوبر ( یواین آئی) عالمی وبا کووڈ ۔19 کی بدتر ہوتے حالات کے درمیان ملک میں گذشتہ پانچ ہفتوں میں یومیہ اوسطا نئے کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران کوروناوائرس کے یومیہ اوسطاً کیسزکا ڈیٹا جاری کیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 9 سے 15 ستمبر کے درمیان ہفتہ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی اوسط یومیہ92 ہزار 830 تھی ، جو 16 سے 22 ستمبر کے درمیان ہفتے میں روزانہ 90 ہزار 346 رہ گئی۔تیسرے ہفتے یعنی 23 سے 29 ستمبر کے درمیان یہ یومیہ اوسط 90 ہزار سے کم ہوکر 83 ہزار 232 رہ گئی۔
اگلے ہفتے 30 ستمبر سے 6 اکتوبر کے درمیان ہفتہ میں یومیہ اوسط 77 ہزار 113 اور 7 اکتوبر سے 12 اکتوبر کے درمیان اوسط مزید گھٹ کر 72 ہزار 576 کیسز رہ گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ پانچ ہفتوں کے دوران کوروناوائرس کے نئے کیسز میں اوسطا یومیہ 20 ہزار 254 کی گراوٹ آئی ہے۔