نئی دہلی۔ دنیا بھر میں اب بھی کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک میں آج سے مذہبی مقامات، مال اور ریستوران کھل رہے ہیں۔ حکومت نے آج سے کئی سرگرمیوں کو چھوٹ دے دی ہے۔ کل ہندوستان میں کورونا کے 9,971 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
حالانکہ، اچھی بات یہ ہے کہ ہمارے یہاں ٹھیک ہونے کی شرح کافی اچھی ہے۔ ہندوستان میں کورونا کے اب تک 2,46,628 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 1,19,293 لوگ ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔ وہیں، اب تک کورونا نے ملک میں 6,929 لوگوں کی جان لے لی ہے۔
یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور مندر میں پوجا ارچنا کی۔ وہیں، بنگلورو کے شری گنپتی مندر میں لوگ پوجا کے لئے پہنچ رہے ہیں۔
دوسری طرف لکھنئو میں مسجدوں میں صبح لوگ عبادت کے لئے پہنچے۔
ملک میں اتوار کی دیر رات کورونا وائرس ’کووِڈ۔19‘ کے متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ سے متجاوز ہو گئی اور ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں پانچویں مقام پرپہنچ گیا لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ متاثرین کے صحتیاب ہونے کی شرح 48 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ شرحِ اموات محض 2.79 فیصد ہے۔
کووِڈ۔19 انڈیا ڈاٹ او آر جی‘ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 254340 کیسز کی اتوار کی رات تک تصدیق ہو چکی ہے۔ اب تک کل 122738 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 7117 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ دیگر 124472 مریضوں کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے۔