نئی دہلی،6 اپریل ( یواین آئی) ملک کی مختلف ریاستوں میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس (كووڈ 19) کے 693 نئے کیس سامنے آنے کے بعد اس سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4067 ہو گئی ہے اور32 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ کیسز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے ہیں ۔ اس دوران مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 200 نئے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 21مزیدافراد کی موت ہوئی ہے۔
ملک میں اب تک اس وبا سے 292 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ملک کی 30 الگ الگ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس متاثرین اموات کی تعداد اسطرح ہیں:
ریاست …………….. متاثرین ……… ٹھیک ہوئے ….. اموات
مہاراشٹر …………….. 690 ………… 42 ………. 45
تمل ناڈو ………….. 571 …………. 08 ………. 05
دہلی ……………… 503 …………. 18 ………. 07
تلنگانہ …………… 321 ………….. 34 ………. 07