دہلی اسمبلی الیکشن کی انتخابی تشہیر میں شاہین باغ احتجاج معاملہ مسلسل چھایا رہا۔ ووٹنگ کے دن بھی شاہین باغ کے ووٹنگ مراکز اپنی لمبی لمبی قطاروں کے لئے سرخیوں میں ہیں۔
دہلی کے حساس ووٹنگ مراکز میں اس بار شاہین باغ کے پانچ ووٹنگ مراکز کو بھی حساس مراکز کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود یہاں لوگوں میں کوئی ڈر نہیں ہے ۔
یہاں لوگ دہلی کی ترقی اور عوام کی ترقی کے لئے جم کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں۔
تقریبا چھ گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی یہاں کے ووٹنگ مراکز پر رائے دہندگان کی بھیڑ کم نہیں ہوئی ہے۔

یہاں بڑی تعداد میں مرد اور خواتین ووٹ ڈالنے کے لئے لمبی لمبی قطاروں میں لگے ہوئے ہیں۔
نئی دہلی کے جامعہ نگر پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد مسلم خواتین اپنی انگلیوں پر نہ مٹنے والی سیاہی کا نشان دکھاتی ہوئیں۔
اوکھلا کے شاہین باغ واقع شاہین پبلک اسکول میں پولنگ بوتھ پر ووٹرز قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے۔









