ووژین ، 27 فروری (یواین آئی) پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بڑی کارروائی کرنے کے ٹھیک اگلے ہی دن بدھ کو ہندوستان نے بین الاقوامی برادری كو یقین دہانی کرائی کہ وہ اسلام آباد کے ساتھ کشیدگی کو اور نہیں بڑھانا چاہتا ہے۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے چین کے شہرووژن میں روس- ہندوستان-چین (آرآئی سي) گروپ کے وزرائے خارجہ کی 16 ویں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’ محترم حاضرین ، یہ (بالاكوٹ کارروائی) فوجی مہم نہیں تھی، کسی بھی فوجی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے‘‘۔
اس کارروائی کا محدود مقصد دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں کے خلاف فیصلہ کن قدم اٹھانا تھا۔ ہندوستان کشیدگی کو اور نہیں بڑھانا چاہتا ہے۔ہندوستان مسلسل ذمہ داری اور تحمل کے ساتھ کام کرتا آ رہا ہے‘‘۔