کووڈ-19 سے سابق کرکٹ اور اتردیش کابینہ کے وزیر چیتن چوہان کا انتقال، گروگرام کے میدانتا اسپتال میں لی آخری سانس
یوپی کی یوگی حکومت میں کابینہ کے وزیر چیتن چوہان کا کوروناوائرس سے متاثر ہونے سے انتقال ہوگیا ہے۔ انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔
آپ کو بتادیں کہ چیتن چوہان کی طبیعت سنیچر کو اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں لکھنؤکے سنجے گاندھی PGI اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اتر پردیش کابینہ میں ان کے پاس سینک بہبود، ہوم گارڈس، PRD اور سول سکیورٹی کا محکمہ ہے۔جبکہ گزشتہ ایک ماہ سے کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہے وزیر کی کڈنی میں انفیکشن بڑھ گیا تھا اور انہیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔
لکھنؤ کے چیف میڈیکل افسر نے بتایا کہ چیتن چوہان کو لکھنؤکے سنجے گاندھی PGI اسپتال میں چل رہا تھا لیکن سنیچر کو ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی اور پھر انہیں گروگرام کے میدانتا اسپتال میں شفٹ کیا گیا تھا۔ حالانکہ سنیچر کو ان کی کڈنی نے کام کرنا بند کردیا تھا اور وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔
سابق کرکٹ کھلاڑی اور اترپردیش کابینہ کے وزیرچیتن چوہان طبی جانچ کے بعد کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے تھے۔ 72 سالہ چیتن چوہان کاکووڈ-19 ٹیسٹ جمعہ کو ہوا تھا اور کل اُن کی رپورٹ آئی تھی۔
یہ خبر باکل ابھی آئی ہے اور اسے سب سے پہلے نیوز 18 پر پڑھا جارہا ہے۔ جیسے۔جیسے جانکاری مل رہی ہے ہم اسے اپڈیٹ کر رہے ہیں۔ تفصیلی جانکاری کا انتظار ہے۔ آپ اس ریفریش کرکے اپڈیٹ جانکاری حاصل کرتے رہیں۔ جیسے۔جیسے اطلاع ملتی ہے ہم آپ کو اپڈیٹ دیتے رہیں گے۔ اپڈیٹ کیلئے اس خبر کو ری فریش کرتے رہیں۔