اجمیر، 13 اپریل ؛ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجستھان کے انچارج اور مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھ میں ملک محفوظ ہے اور سب مل کر ایک بار پھر انہیں وزیر اعظم بنائیں گے۔
مسٹر جاوڈ یکر آج ضلع اجمیر کے کشن گڑھ میں واقع آر کے کمیونٹی سینٹر پر ’شکتی کیندر پر بھاری‘ کانفرنس کے آغاز کے موقع پر بول رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی ہی واحد ایسے عوامی لیڈر جن پر ملک کے عوام کو یہ یقین ہے کہ وہ پاکستان کو سبق سکھانے کے قابل ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پہلے بھی واقعہ کو انجام دیتے آئے ہیں لیکن بی جے پی حکومت میں مسٹر مودی نے جس طرح سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کیا اور ان کے گھر میں گھس کر ان کے ٹھکانوں تباہ کیا جس سے فوج کا بھی حوصلہ بڑھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فوج بی کے پی حکومت کے پہلے بھی پاکستا ن کے خلاف کاروائی کے لئے حکومت سے مانگ کرتی رہی ہے ، لیکن اس وقت کے وزیر اعظم کچھ نہیں کرپائے ۔ پلوامہ حملے کے بعد مسٹر مودی نے فوج کو کھلی چھوٹ دے دی اور بین الاقومی سطح پر اعتماد قایم کیا ، نتیجے کے طور پر ملک آج محفوظ ہے ۔