نئی دہلی ،15مارچ؛ورونا وائرس کے مدنظر پاکستان میں واقع کرتارپور گرودوارہ کے لیے عقیدت مندوں کی یاترااور رجسٹریشن کو آج نصف شب کے بعد احتیاتا عارضی طورپر ملتوی کردیاگیاہے ۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس پر قابو پانے کے مقصد سے احتیاط کے طور پر مذہبی یاترا پر 16مارچ سے روک لگادی گئی ہے ۔یہ روک اگلے احکامات تک کے لیے لگائی گئی ہے ۔
حکومت نے کورونا وائرس کے مدنظر نیپال ،بھوٹان ،بنگلہ دیش اور میانمار کے لیے سڑک کےراستہ آمدورفت پر پابندی لگادی ہے ۔ان ملکوں کے لیے سٹر ک آمدورفت 15مارچ سے اگلے احکامات تک بندکردی گئی ہے ۔
ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چلنے والی مسافرٹرینوں کی آمدورفت بھی 15مارچ سے 15اپریل یا اگلے احکامات تک روک دی گئی ہے ۔نیپال اور بھوٹان کی سرحد پرآمدورفت دونوں ملکوں کے شہریوں کے لیے نہیں ،تیسرے ملک کے شہریوں کےلیے ممنوع رہے گی ۔
وزارت نے کہاکہ سرحدوں پر لگنے والے ہاٹ کو بھی اگلے احکامات تک بندکردیاگیاہے ۔ان ہاٹ بازاروں میں سرحد سے جڑے دونوں ملکوں کے لوگ آتے جاتے ہیں ۔