نئی دہلی: ہندوستان-پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ اسی کے پیش نظر فائر بریگیڈ محکمہ نے سبھی جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فائر بریگیڈ افسر کے مطابق دہلی میں کسی بھی ہنگامی حالت سے نپٹنے کے لیے فائر بریگیڈ محکمہ کی ٹیم پوری طرح سے تیار ہے۔ فائربریگیڈ افسر نے بتایا کہ محکمہ روزانہ خطروں سے لڑ کر لوگوں کی جان بچاتا ہے۔
افسر نے بتایا کہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نپٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی کیو آر وی تعینات کی گئی ہے۔ کیو آر وی میں فائر سپریشن سسٹم، واٹر مسٹ اور فوم سسٹم جیسی جدید تکنیک شامل ہیں۔
یہ چھوٹے اور درمیانی سطح کی آگ پر قابو پانے میں اہل ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کٹرس، اسپریڈرس، فائر ایکسٹنگ وشر اور ریسکیو کٹ جیسے ضروری بچاؤ آلات موجود ہیں۔
جان بچانے کے لیے اس میں اسٹریچر اور فرسٹ ایڈ کٹ بھی دستیاب ہے۔ وہیں ہنگامی حالت میں بہتر کو آرڈینیشن کے لیے پبلک اناؤنسمنٹ سسٹم اور وائرلیس کمیونکیشن سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فائر فائٹنگ نظام کو اور زیادہ کارگر بنانے کے لیے ان میں آرٹیکولیٹڈ واٹر ٹاور گاڑی، 32 میٹر ٹرن ٹیبل لیڈر، منی فائر فائٹنگ روبوٹ اور کوئک ریسپانس وہیکلس شامل ہے۔
’دینک جاگرن‘ کی خبر کے مطابق افسر نے بتایا کہ کشیدگی کے ماحول کو دیکھتے ہوئے دیگر ایجنسی کے ساتھ ہی فائر بریگیڈ محکمہ بھی ماک ڈرل کرکے لوگوں کو تحفظ کا مشق کروا رہا ہے۔
فائر بریگیڈ افسر کے مطابق لوگوں کو خوفزدہ ہونے کی بجائے انہیں بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ حال میں فائر بریگیڈ کے پاس تین ہزار سے زیادہ جوان ہیں۔ سبھی کی ڈیوٹی کو بھی بڑھایا گیا ہے۔