نئی دہلی، 30 جنوری ؛ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 72 ویں برسی پر جمعرات کو ممنون قوم نے انہیں خراج تحسین پیش کی۔
راج گھاٹ پر واقع باپو کی سمادھی پر منعقد سرکاری پروگرام میں صدر رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مختلف وزارتوں کے مرکزی وزراء، چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور تینوں افواج کے سربراہان نے انتہائی عقیدت سے گلپوشی کی۔
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی، کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بھی باپو کی سمادھی پر گلہائےعقیدت پیش کئے۔
اس موقع پر راج گھاٹ پر باپو کے مقبول بھجن کو بھی گایا گیا۔
صدر نے اپنے پیغام میں کہا’’گاندھی جی نے اپنی آخری قربانی میں ہمارے لئے دوسروں سے بے لوث محبت کا مسلسل پیغام دیا۔ مجھے یقین ہے کہ ہم میں سے اکثر لوگ گاندھی کے اس سچے پیغام کو زندگی میں اتاریں گے‘‘۔