چھ مہینے سے بڑی تعداد میں قرآنی نسخے «کوچی» کے بندرگاہ میں کسٹم ٹیکس کی وجہ سے رکے ہیں۔
نیوز ایجنسی کے مطابق پچیس ٹن وزن کے حامل قرآنی نسخے کیرالا کے کوچی بندرگاہ پر بھاری کسٹم ٹیکس کی وجہ سے اب تک ریلیز نہ ہوسکے۔
سعودی عرب سے بلا قیمت بھیجنے والے قرآنی نسخے کو کسٹم حکام نیلامی پر رکھنا چاہتے ہیں ۔
کوچی بندرگاہ حکام کے مطابق ان نسخوں پر آٹھ لاکھ ٹیکس لگایا گیا ہے اور متعلقہ ادارے ٹیکس ادا کرنے سے معذور ہے۔
ٹیکس حکام کے مطابق اکیس جنوری کو مذکورہ نسخے نیلامی میں فروخت کیے جائیں گے۔
انگریزی میگزین «دِہ ویک»، کے مطابق انٹرنیٹ پر دس لاکھ نیلامی کی قیمت مقرر کیا جاچکا ہے۔
اس حوالے سے مالابورام شہر کے العربیہ کالج کے سربراہ «عبدالسلام آی.بی» کا کہنا ہے کہ سال ۲۰۱۸ کو ریاست «کیرالا» میں سیلاب میں بڑی تعداد میں قرآنی نسخے ضائع ہونے کہ وجہ سے مذکورہ قرآنی مجید سعودی تعاون سے بلا قیمت ارسال کیا گیا ہے تاہم ان کا ٹیکس وہ ادا کرنے سے قاصر ہے۔