نئی دہلی، 18 جون (یو این آئی) ہندوستان نے مشرقی لداخ میں گلوان وادی پر چین کے قبضے کے دعوے کو سرے سے خارج کردیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے بڑھا چڑھا کر کئے گئے بے بنیاد دعوے دونوں ممالک کی غیر ملکی دوستی کے درمیان قائم اتفاق کے خلاف ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے چین کے ذریعہ گلوان وادی پر اپنے قبضے کا دعوی کئے جانے پر کل تاخیر شب ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فون پر لداخ کی صورتحال کے سلسلے میں بات چیت ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک میں اتفاق قائم ہوا ہے کہ مجموعی حیثیت کو بہت ذمہ داری سے سنبھالا جانا چاہیے اور چھ جون کو سینئر فوجی کمانڈروں کی میٹنگ میں ہوئے اتفاق پر پوری ایمانداری سے عمل کیا جانا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے باوجود بڑھا چڑھا کر بے بنیاد دعوےکرنا اس اتفاق کے منافی ہے۔